ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:تعلقہ بھر کے مختلف گنپتی کی مورتیوں کا جلوس کی شکل میں وسرجن

بھٹکل:تعلقہ بھر کے مختلف گنپتی کی مورتیوں کا جلوس کی شکل میں وسرجن

Tue, 29 Aug 2017 20:48:41    S.O. News Service

بھٹکل:29/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مختلف عوامی گنیش اتسوا کے پروگرامات منگل کی شام ختم ہوگئے ،عوام نے جلوس کی شکل میں گنپتی کی مورتیوں کو سمندر اور ندیوں میں وسرجن کیا۔

شہری سطح پر کے ایس آر ٹی سی ، آٹو ڈرائیوراور مالکان سنگھ ، چن پٹن ہنومنت مندر، منکولی ، سونار کیری ، دی نیو انگلش اسکول ، مرڈیشور حدود کے ہریجن کیری نیشنل کالونی ، آئی آربی ، ماوین کٹے ، مٹدہتلو، کائی کنی ، بائیلور، جنتا کالونی ، دیہی علاقوں کے شرالی بازار، ہندو کالونی ، شاردا ہولے ، وینکٹاپور، تلاند، منڈلی وغیرہ جگہوں پر عوام نے ریلی نکالتے ہوئے گنپتی کو مذہبی رسومات اداکرنے کے بعد پانی میں وداع کیا۔ گنیش تہوار کو دیکھتے ہوئے تعلقہ بھر میں پولس محکمہ کے ذریعے سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔


Share: